حیدرآباد:جامشورو ٹول پلازہ پر سیشن جج سے بدتمیزی کرنے والے ٹول ٹیکس کے عملے اور ایس ایس پی جامشورو کیخلاف انڈس ہائی وے پر احتجاج

ہفتہ 25 مئی 2019 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) جامشورو ٹول پلازہ پر سیشن جج سے بدتمیزی کرنے والے ٹول ٹیکس کے عملے اور ایس ایس پی جامشورو کیخلاف انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

وکلاء کا کہنا تھا کہ جامشورو پولیس ٹول ٹیکس کے عملے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے اسے تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ ٹول ٹیکس کا عملہ بے لگام ہوچکا ہے ، آئے دن جھگڑے کے واقعات ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹول ٹیکس کے عملے کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ۔ بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :