Live Updates

فیصل آباد، موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ، چوہدری ظفر اقبال سندھو

( آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے لئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، مرکزی کواڈینیٹر انصاف بزنس فورم h# پ*فیصل آباد(آن لائن)مرکزی کواڈینیٹر انصاف بزنس فورم چوہدری ظفر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جا سکے ۔ آئندہ بجٹ میں تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے لئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔یہ بات انہوں نے چنچل والا سدھار منڈی بائی پاس میں رانا سلیم ‘ میاں تصور ریاض کی طرف سے دئیے افظار ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جنرل سیکرٹری تنویر ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام سمیت تاجروں کاحکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے تاہم موجودہ حالات میں معیشت کوفروغ دینے اور صنعت کاروںوتاجروں کوریلیف دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے‘ تاہم موجودہ بحران سے وزیر اعظم عمران خان عوام کو جلد نجات دلانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور صنعت کاروں ‘تاجروں کیلئے پیکج کااعلان کرکے ملکی معیشت کو فعال بنائیں گے انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صنعت کاروتاجرطبقہ کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں‘ اس موقع پر جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘ چوہدری ظفر علی ‘ ظہور احمدناصر ‘ عادل چوہدری ‘ احسن سندھو ‘ طارق محمود قادری ‘ رانا عبدالحمید خان ‘ رانا علی خاں ‘ جہانزیب چوہدری ‘ شاہ زیب علی و دیگر -تاجر رہنما موجود تھی#/s# ***** 44 26-05-19/--

اتوار 26 مئی 2019 20:15

ٴْچینی نائب صدر کے دورہ پاکستان سے اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، میاں کاشف اشفاق #h# ژ*لاہور (آن لائن) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ کی شان کے دورہ پاکستان سے اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور یہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اتوار کو یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دوستانہ ماحول فراہم کر دیا ہے۔ چین کے نجی اور سرکاری شعبے کے لئے سرمایہ کاری خاص طور پر توانائی، زراعت، لائیو سٹاک اور آئی ٹی کے شعبوں میں بڑے مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

چین پاکستان کے قدرتی وسائل کی تلاش میں بھی مدد فراہم کرے گا جس سے قومی معیشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والے تمام معاہدوں پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ چین پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی منتقل کرے تاکہ مقامی وسائل سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے۔ میاں کاشف اشفاق نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ تجارت کے حجم کو بڑھانے اور اس کے اہداف کو پورا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت پر مبنی معیشت ہونے کے باوجود روایتی طریقوں کے استعمال کی وجہ سے ہماری زرعی پیداوار بہت کم ہے اور ہم پاکستان کی زراعت کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے چین کے تعاون کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی سہولیات کی فراہمی اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ علاقائی روابط میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستان کی اقتصادی بحالی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کے وفود کے باقاعدگی کے ساتھ دوروں سے تمام شعبوں میں اعتماد بحال اور تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی معیشت کی بحالی کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور ملک مالی بحران سے باہر نکل آئے گا۔ میاں کاشف نے کہا کہ تمام تر چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے صنعتی شعبے کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں کیلئے ایف آئی ای ڈی ایم سی میں براہ راست سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاروں کو صنعتوں کے قیام کے لئے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انڈسٹریل اسٹیٹ موٹر وے کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے پورے ملک کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے انہیں ایف آئی ای ڈی ایم سی میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے واضح مینڈیٹ دیا ہے اور وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات