Live Updates

غریب طبقہ کے لئے پناہ گاہ کا قیام وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا، کچھ شر پسند عناصر قبائلی اضلاع میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،علی نواز اعوان

اتوار 26 مئی 2019 21:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ غریب طبقہ کے لئے پناہ گاہ کا قیام وزیراعظم عمران خان کا وژن تھا، کچھ شر پسند عناصر قبائلی اضلاع میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پشاور موڑ اسلام آبادمیں قائم پناہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے پناہ گاہ میں بے گھر افراد کے ساتھ روزہ افطار بھی کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پسے ہوئے طبقات کے ساتھ افطاری کرنے سے دلی خوشی ہوئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کیلئے پناہ گاہ کا قیام وزیراعظم کا وژن تھا، کچھ شرپسند عناصر قبائلی اضلاع میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات