بائیک شوروم کے ملازمین نے بوریت دور کرنے کے لیے چوہے کی لاش کو جلایا لیکن اپنا شوروم ہی جلا بیٹھے
امین اکبر اتوار 26 مئی 2019 23:35
بری سینٹ ایڈمونز، سافک، برطانیہ کے ایک بائیک شو روم میں کام کرنے والے دو ملازمین نے بوریت دور کرنے کے لیے چوہے کی لاش کی باقیات کو آگ میں جلایا لیکن اپنا شوروم جلا بیٹھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک جمعے کو رش کم ہونے کے بعد ملازمین فارغ بیٹھے ہوئے تھے۔
اس شوروم کے ملازمین کو چوہے کی باقیات ملی تھیں ۔ ملازمین نے انہیں آگ میں جلانے کا فیصلہ کیا لیکن آگ نے شو روم کو لپیٹ میں لے لیا ، جس سے 1.6 ملین پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔
(جاری ہے)
اس کے بعد آگ قریبی پب اور ریسٹورنٹ تک پھیل گئی۔
ڈیزنی سیبونز اور ایشلے فنلے نے اپنی بوریت دور کرنے کے لیے ایک چوہے کی باقیات کو جلایا ۔ اپسوئچ کراؤن کورٹ کے جج ڈیوڈ پگ نے ان دونوں کی حماقت کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا۔
یہ آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے ایک درجن فائر انجن اور 60 سے زیادہ فائر فائٹر نے کام کیا۔ آگ بجھانے کی پہلی گاڑی شام 5 بجے آئی لیکن آگ کو مکمل طور پر آدھی رات کو ہی بجھایا جا سکا۔
یہ حادثہ ستمبر 2017 کے آخر میں پیش آیا تھا۔ اکتوبر کے آخر میں ہی کمپنی نے دوسری عارضی جگہ پر دوبارہ کاروبار شروع کیا۔
اس مقدمے کی اگلی پیشی 24 جون کو ہوگی۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.