Live Updates

کیا پاکستان میں سوشل میڈیا بند ہونے جا رہا ہے ؟

حکومت اس بارے میں کیوں غور کر رہی ہے؟ معروف صحافی ذوالفقار راحت نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 مئی 2019 14:24

کیا پاکستان میں سوشل میڈیا بند ہونے جا رہا ہے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار ذوالفقار راحت نے کہا کہ میں آپ کو اندر کی بات بتاتا چلوں کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے ہی چین سے کافی متاثر ہوتے رہے ہیں، اور وہ پاکستان میں چین کا نظام چاہتے ہیں۔ خبر بنیادی طور پر یہ ہے کہ پاکستان کے اداری ، حکومت اور ریاستی اسٹرکچر نے اس بات کا ادراک کر لیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا جسے ہم نے آزادی صحافت سمجھ لیا ہے، اگر یہ ایسے ہی چلتا رہا تو ہو سکتا ہے کہ سسٹم گورنر ایبل نہ رہے۔

خاص طور پر سوشل میڈیا کی ذمہ داری کا عنصر شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جس مرضی کے بارے میں جو مرضی لکھ دیا جائے اس حوالے سے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے میں جائیں تو ایک طویل طرریقہ کار ہے جس میں فیس بُک کو خط لکھا جاتا ہے لیکن فیس بُک کہتا ہے کہ ہم اس کے پابند نہیں ہیں کہ آپ کو جواب دیں۔ تین ماہ کے بعد وہ کسی کا جواب دے دیتے ہیں اور کسی کا نہیں دیتے۔

پاکستان کا تو فیس بُک کے ساتھ کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ تاہم اب ہونے یہ جا رہا ہے کہ پاکستان میں فیس بُک ، ٹویٹر اور واٹس ایپ جیسی ایپلی کیشنز کے حوالے سے ایک پروپوزل تکمیل کے قریب ہے جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ان تمام ایپلی کیشنز کو ختم کر کے ایک ایسا سافٹ وئیر یا ایسی ایپلی کیشن بنائی جائے ، جس طرح چین میں ہے۔ چین میں وی چیٹ ہے، سوشل میڈیا پر چین میں جتنی باتیں ہوتی ہیں وہ فلٹر ہوتی ہیں اور اس کا کنٹرول ان کے اپنے اختیار میں ہے۔

آنے والے دنوں میں پاکستان میں بھی یہ سب کچھ ہونے جا رہا ہے، اس پر کام بھی تیزی سے ہو رہا ہے۔ یہ بہت اچھا اور اہم فیصلہ ہے اور میرے خیال میں اس فیصلے سے کافی بہتری آئے گی۔ ذوالفقار راحت نے اس حوالے سے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات