زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 11سالہ فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کے واضح نشان موجود ہیں، فرشتہ کی آنکھیں، دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے،لاش پرانی ہو جانے کی وجہ سے اس میں کیڑے پڑ چکے تھے اس لیے شواہد نہیں مل سکے، پوسٹ مارٹم رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 27 مئی 2019 16:40

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 11سالہ فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2019) اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 11سالہ فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کے واضح نشان موجود ہیں اور بچی کی موت زیادہ کون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرشتہ کی آنکھیں، دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے اور موت کو زیادہ عرصہ گزر جانے کی وجہ سے لاش میں کیڑے پڑ چکے تھے اس لیے شواہد نہیں مل سکے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑے کہیں سے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے۔لاش میں کیڑے پڑ جانے کی وجہ سے شواہد نہیں مل سکے اس لیے پولیس کی تمام امیدیں بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے جڑی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرشتہ کی ڈی این اے رپورٹ کل تک موصول ہو جائے گی۔ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

رمضان کے مقدس مہینے میں ننھی بچی پر پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے۔

پانچ روز قبل اسلام آباد کے علاقے علی پور سے اغوا ہونے والی لڑکی کی مسخ شدہ لاش جنگل سے برآمدہوئی۔اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 19مئی کو درج کیا گیا تھا۔پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی تھی۔ورثاء نے پولیسپر تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فرشتہ مہمند پندرہ مئی کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں گھر کے باہر سے غائب ہوئی۔ والدین چار دن تک تھانے کے چکر کاٹتے رہے، پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔اب بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کے واضح نشان موجود ہیں اور بچی کی موت زیادہ کون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرشتہ کی آنکھیں، دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے اور موت کو زیادہ عرصہ گزر جانے کی وجہ سے لاش میں کیڑے پڑ چکے تھے اس لیے شواہد نہیں مل سکے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑے کہیں سے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے۔لاش میں کیڑے پڑ جانے کی وجہ سے شواہد نہیں مل سکے اس لیے پولیس کی تمام امیدیں بچی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے جڑی ہیں۔