امیر مقام، ان کے بیٹے، کزن اور کارکنان کو خیرکی خبر پر مبارک باد دیتا ہوں،

صدر مسلم لیگ (ن) امیر مقام کی مخالفت کی وجہ ان کا مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ ہونا ہے ، شہباز شریف

منگل 28 مئی 2019 20:49

امیر مقام، ان کے بیٹے، کزن اور کارکنان کو خیرکی خبر پر مبارک باد دیتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام کے بیٹے اور کزن کی ضمانت منظور ہونے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ رمضان المبارک میں امیرمقام کی دشمنی میں ان کے بیٹے اور کزن کو گرفتار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امیر مقام کی مخالفت کی وجہ ان کا مسلم لیگ (ن)، نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ ہونا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ضمانت نے وزیراعظم اور ان کے لاڈلوں کے الزامات کی جھوٹی حقیقت عیاں کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف میسر ہو تو سیاسی انتقام کی بنیاد پر بننے والے مقدمات کی زندگی طویل نہیں ہوتی ۔ انہوںنے کہاکہ امیر مقام، ان کے بیٹے، کزن اور کارکنان کو خیرکی خبر پر مبارک باد دیتا ہوں۔