اسلامک سنٹر، پاکستان سکول میں اسلامی سیمینار کا انعقاد

طلبہ کی ذہنی اور نظریاتی تربیت کے لئے پاکستان سکول بحرین میں اسلامک سنٹر کا قیام اکتوبر 2018 ء کو عمل میں لایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 مئی 2019 11:01

اسلامک سنٹر، پاکستان سکول میں اسلامی سیمینار کا انعقاد
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،احمدامیرپاشا،منامہ) طلبہ کی ذہنی اور نظریاتی تربیت کے لئے پاکستان سکول بحرین میں اسلامک سنٹر کا قیام اکتوبر. 2018 ء کو عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)


اسلامک سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ قاری سمیع الرحمن نے رکھا تھا. بعد ازاں اسے علوم اسلامیہ کی ترویج اور تربیتی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پر نسپل پاکستان سکول عتیق الرحمن نے شبانہ روز محنت کی جس کے عمدہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں.



یہاں نہ صرف ظہر کی نماز با جماعت اداکرنےکا بندوبست ہے بلکہ ناظرہ اور قرآن حفظ کی کلاسز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے. اس کے علاوہ گاہے بہ گاہے اسلامی سکالرز اور علمائے کرام کے تربیتی لیکچرز کا اہتمام بھی. کیا جا تا ہے.اس حوالے سے پرنسپل پاکستان سکول با قاعدہ شعبہ اسلامیات اور اسلامک سنٹر سے مسلک اساتذہ کے خصوصی اجلاس منعقد کرکے ماہ رمضان المبارک کے لئے دینی تربیتی لیکچرز، اسلامی کوئز اور تقریری مقابلوں کا ایک منظم ہفتہ وار پروگرام وضع کر چکے ہیں.

اس کے علاوہ حفظ و ناظرہ کے مسابقوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے.

23 مئی 2019 کوپاکستان سکول کے اسلامک سنٹر میں ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد عمل میں لا یا گی. اس سیمینار کے مہمان خصوصی، ڈسکور اسلام بحرین میں طلبہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور مصنف سید رضی الدین علی تھے. اس سیمینار کے کوآر ڈینیٹر سینئر بوائز سیکشن کے کوآرڈینیٹر کاشف جان اور منتظم انگریزی ادبیات کے استاد عدنان رشید تھے.

اس سیمینار میں سمعی و بصری معاونت کے لئے پروجیکٹر کی مدد بھی لی گئ تھی. جماعت دہم کے طالب علم انس سعید نے تلاوت کلام پاک سے سیمینار کا آغاز کیا. راقم الحروف نے سیمینار اور مہمان خصوصی کا تعارف پیش کیا. بعد ازاں استاد عدنان رشید نے سیمینار کے مقاصد اور افادیت پر سیر حاصل گفتگو کی. آن کے بعد مہمان خصوصی سید رضی الدین علی Muslim Youth کے موضوع پر قابل غور اور علمی گفتگو کی.

آن کی گفتگو کا نمایاں پہلو وہ عملی مثالیں تھیں جو انہوں نے مسلم نوجوانوں کو درپیش نظریاتی مشکلات کے حوالے سے پیش کیں. ان کے لیکچر میں سوال و جواب کے غیر رسمی سلسلے میں طلبہ نے بھر پور شرکت کی. انہوں نے پروجیکٹر کی مدد سے تصویروں کے ذریعے طلبہ کو موضوع کیا افادیت سے آگاہ کیا. اس سیمینار کے آخر میں سینئر بواز سیکشن کے کوآرڈہنیٹر کاشف جان نے اپنے کلمات تشکر میں مہمان خصوصی کی آمد اور ان کے پر مغز لیکچر کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے اس سیمینار کے انعقاد میں معاونت پر اساتذہ کرام بھی شکریہ ادا کیا۔