تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اور انکے والدین کیلئے ہر وقت میرے دروازے کھلے ہیں ، عامرآفاق

جمعہ 31 مئی 2019 17:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر ابیٹ آباد عامر آفاق نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اور انکے والدین کے لئے ہر وقت میرے دروازے کھلے ہیں اور اس مرض کے خاتمے کے لیے اپنا پھرپور کردار ادا کرتا رہو ں گا اور خا ص کر وہ لوگ جو اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیںایک فیملی کی طرح ہیں جو ان بچوں کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روزپریس کلب ایبٹ آباد میں سیو لائف تھیلیسیمیا چلڈرن پاکستان کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اور انکے والدین و سپیشل افراد کے اعزار میں افطار ڈنر کے موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ ڈنرمیں ہزارہ بھر کے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور انکے والدین نے شرکت کی جب کی دیگرمہما نو ں میں ٖڈ سٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فیصل خانزادہ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حاجی صابر خان ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبد الو اجد ، صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن طاہر شاہ،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب راجہ منیر خان سمیت شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکاری و غیر سرکاری افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میںڈپٹی کمشنر ابیٹ آبادعا مر آفا ق اور دیگر نے عید کے کپڑے اور عید گفٹ تقسیم کئے ۔ پچاس سے زائد سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شیخ امجد گلزار کی طرف سے سپیشل افراد میںتحائف بھی تقسیم کیے گے۔ پروگرام کے آخر میں تھیلیسیمیا تنظیم کے رہنما و جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن محمد ہارون تنولی نے تمام بچوں اور انکے والدین اور سپیشل افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :