لالہ موسیٰ، انسداد ڈینگی کے لئے ان ڈور اور آئو ٹ سرویلنس کو موئثر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 1 جون 2019 16:23

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ان ڈور اور آئو ٹ سرویلنس کو موئثر بنایا جائے، شہریوں میں ڈینگی کے حوالے شعور بیدار کرنے کیلئے ہر ماہ باقاعدگی سے آگاہی واکس ، سیمینار کاانعقاد کیا جائے ، یہ ہدایات انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، سی او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر ، ڈاکٹر زکریا، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر غمخوار حسین ، ڈاکٹر یوسف ڈار ، ضلعی انٹاما لوجسٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ملنے والے ہاٹ سپاٹس ، اور مشتبہ مریضوں کی موجودگی محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ محکمہ جات کے الرٹ رہنے کی متقاضی ہے ، انڈور ٹیمیںبڑے گھروں اور احاطہ جات کی انسپیکشن پر خصو صی توجہ دیں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں مجاز افسران کو فوری مطلع کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں انسداد ڈینگی سرگرامیوں کیلئے وافر مقدار میں ادویات اور مشینی وسائل موجود ہیں ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سمیت تمام ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم او ر بڑی تعداد میں بیڈ ز دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات 2016 کے بعد سے ڈینگی فری ہے اوراس اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کیلئے تمام افسران اور اہلکاران اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :