
باکسنگ سپر اسٹار عامر خان سعودی عرب میں بلاک بسٹر مقابلے میں نیراج گویت کا سامنا کرینگے
ہفتہ 1 جون 2019 22:40

(جاری ہے)
ڈبلیو بی سی پرل بیلٹ کی رونمائی لندن میںآنے والے دنوں میںکی جانے والی پریس کانفرنس کے دورا ن کی جائیگی۔
مسلم دنیا میںکھیلوںمیںعظیم باکسر محمد علی کے بعد پہلے ہائی فائی مسلم باکسر کی حیثیت اختیار کرنیو الے عامر خان جدہ میںکنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میںاپنی مکے بازی کا جادو جگاتے دکھائی دینگے ۔سپر اسٹار باکسر عامر خان کی سعودی عرب میںموجودگی یقینی طور پر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میںموجود متعدد شایقین کو کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی لانے میںکامیاب رہے گی ۔عامر خان کا اس فائٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سعودی عرب میںشہہ سرخیوںمیںآنے والا ایک نادر اور دلچسپ موقع ہے اور ہم سعودی عرب میں اس مقابلے کی اجازت پر محمد بن سلیمان اور سعودی حکومت کے انتہائی شکر گذار ہیں۔یہ پہلی بار ہوگا کہ ایک پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کسی مقابلے میںبھارتی باکسر کا سامنا کریگا اور یہ فائٹ یقینی طور پر دونوں ممالک کو کھیلوںکے حوالے سے قریب لانے میںمعاون ثابت ہوگی ۔پاکستانی نژاد برطانوی مسلم باکسر عامر خان نے محض17برس کی عمر میںباکسنگ رنگ میںقدم رکھا اور اپنی نپی تلی اور جارحانہ مکے بازی سے جلد ہی باکسنگ کے عالمی منظر نامے میںاپنا ایک مقام بنا لیااور سال2004میںایتھنز اولمپک میںسلور میڈل حاصل کرنے میںکامیاب رہے ۔اپنے پروفیشنل کیریئر کی38فائٹس میںعامر خان دو مرتبہ ورلڈ چمپئن بننے میںکامیاب رہے،اس دوران انہوںنے انتہائی بہترین اور پروفیشنل باکسرز کا بھی سامنا کیا جس میںمارکوس میڈانا،ڈینی گارشیا،زاب جوڈھا،ساؤل الوریز شامل ہیں جبکہ اپنی آخری فائٹ انہوںنے ٹیرنس کرافورڈ سے کی ۔عامر خان کے مدمقابل نیراج گویت اپنے ملک میںانتہائی مقبول ہیں،چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے گویت بھارت میںپروفیشنل باکسنگ کو فروغ دینے کے حوالے سے بانیوںمیںشمار کئے جاتے ہیں،وہ انتہائی کامیاب امیچر باکسنگ کیریئر کے حامل ہیں اور ان کا خواب ہے کہ باکسنگ کی دنیا میںبھارت کی شناخت ایک نئی سپر پاور کی حیثیت سے قائم ہوسکے ،وہ چین ،تھائی لینڈ،جنوبی کوریا،کینیڈا اور میکسیکو سمیت متعدد ممالک میں باکسنگ کے مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں اور اس وقت ڈبلیو بی سی ایشین چمپئن کا تاج ان کے سر ہے ۔نیراج گویت کا اس متوقع فائٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ بھارت میںباکسنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے سرگرم عمل رہے اور وع سعودی عرب میںباکسنگ کی دنیا کے معتبر نام عامر خان سے مقابلے کیلئے انتہائی پرجوش ہوںاور یقینی طور پر دنیا بھی اس تاریخی مقابلے کی منتظر ہوگی ،میرے ملک کے ایک ارب 20کروڑ افراد میری کامیابی کیلئے پر امید اور دعا گو ہیںاور انہیںیقین ہے کہ میں اپنے اعزاز کے کامیاب دفاع کے سات ہی وطن واپس لوٹوں گا ۔سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی باضابطہ توثیق سے ہونے والی یہ فائٹ سعودی حکومت کے وژن 2030کے تحت ہوگی جو کہ اپریل 2016میںمتعارف کرائی گئی تھی ۔سعودی عرب میں اس مقابلے کے حوالے سے انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں واقع باکسنگ رنگ میںعامر خان کے قدم رکھتے ہی اس مقابلے کے حوالے سے جوش اپنی بلندیوںتک پہنچ جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.