Live Updates

میاں محمد نواز شریف کا ووٹ کو عز ت دوکا بیانیہ قومی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے‘ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

اتوار 9 جون 2019 12:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا ووٹ کو عز ت دوکا بیانیہ قومی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے‘ میاں محمد نو ازشر یف سمیت دیگر قائدین کے خلا ف مسلسل انتقامی کا روائیوں کے با عث ن لیگ کے کارکنوں اور عہدیدارا ن کے صبر وضبط کے تمام بند ھن ٹوٹ چکے ہیں لیگی قیا د ت کو حقیقی جمہور یت کی بحا لی کی جدو جہد پر انتقا م کا نشانہ بنا نا تشویشنا ک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھٹی پبلک سیکرٹریٹ 49ٹیل پرحلقہ کے عمائدین سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ موجود ہ حکو مت کی ناکام پا لیسیوں سے روز نئے بحران عوام پر عرصہ حیا ت تنگ کر ر ہے ہیں تمام طبقات ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ ر ہے ہیں‘ کٹھ پتلی سرکار قوم سے کیا گیا کوئی وعد ہ بھی وفانہ کر سکی نا اہل حکومت کی نا کا میاں پور ی قو م سمجھ چکی ہے جس طرح حکو مت انسانی حقوق کی پا مالیاں کر ر ہی ہے یہ سب کچھ حکومتی نا کا میوں کی پر د ہ پو شی نہیں کر سکے گا ‘میاں محمد نو ازشر یف 3مرتبہ وز یر اعظم منتخب ہو ئے آج ووٹ حکومت کا ا ن کے ساتھ رو یہ افسوسنا ک ہے‘مخالفین جو منفی پروپوگنڈا کرتے کہ جعلی حکومت کے نام نہاد ترجمان روزانہ واویلہ کرتے تھے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف بھاگ گئے ہیںاب جبکہ وہ واپس تشریف لارہے ہیں تو یہ جعلی مینڈیٹ والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ‘میاں محمد نواز شریف کے حکم کے مطابق جلد حکومت کے خلاف عدلیہ بچائو اور مہنگا ئی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے جس میںمہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام یوری طاقت کے ساتھ حصہ لیں گے -
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات