ہارر فلم ’’دا بلیئر وچ پراجیکٹ ‘‘ سے ماخوذ وڈیو گیم’’بلیئر وچ‘‘ رواں سال 30اگست کو ریلیز کی جائے گی

منگل 11 جون 2019 13:13

ہارر فلم ’’دا بلیئر وچ پراجیکٹ ‘‘ سے ماخوذ وڈیو گیم’’بلیئر وچ‘‘ ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) ہالی وڈ کی ہارر فلم ’’دا بلیئر وچ پراجیکٹ ‘‘ سے ماخوذ وڈیو گیم’’بلیئر وچ‘‘ بنا لی گئی جو رواں سال 30اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکروسافٹ نے ایکس باکس ای3 پریس کانفرنس کے دوران اپنی نئی وڈیو گیم ’’بلیئروچ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی نئی وڈیو گیم 1999ء میں ریلیز کی گئی ہارر فلم ’’دا بلیئر وچ پراجیکٹ ‘‘ سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جو وڈیو گیم کمپنی بلوبر ٹیم نے تخلیق کی ہے اور یہ 30اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

گیم کے ٹریلر میں ایک جاسوس امریکی ریاست میری لینڈ کے بلیک ہل فارسٹ میں لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے نکلتا ہے لیکن اس دوران اسے بہت سے مافوق الفطرت واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :