Live Updates

منظور وسان نے پی ٹی آئی وزرا اور رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشن گوئی کر دی

جنوری 2020ء تک عمران خان کو مجبوراً لندن جانا پڑے گا۔ منظور وسان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 جون 2019 15:10

منظور وسان نے پی ٹی آئی وزرا اور رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشن گوئی کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور رہنماؤں کی گرفتاری کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان سیاسی پیشن گوئیوں کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں ۔ اُن کا کہنا ہے کہ سال 2020ء حکومت کے لئے مشکل سال ہو گا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 وزرا کے پیپلزپارٹی سے رابطے ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ 2020ء میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا، جنوری 2020ء تک عمران خان کو مجبوراََ لندن جانا پڑے گا۔جولائی سےپی ٹی آئی کے لیے مشکلات پیداہوناشروع ہوں گی ۔ وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ کے حوالے سے منظوروسان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لئےب جٹ منظورکروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق پیشن گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ عمران خان 2020ء تک بھی نہیں چل پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے عمران خان اچانک وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوں گے اور موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم توڑ جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا پارٹی کے فیصلے کے بعد پنجاب سے احتجاج شروع کیا جائےگی ۔

احتجاجی سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف پارٹیاں نکلیں گی۔ پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع ہوگی، عدالتوں سے پُر امید ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی پی رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی اور محض دو سے ڈھائی سال چل سکے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات