وادی نیلم میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جھمبر میں نئے ای پی آئی سنٹرکا افتتاح

بدھ 12 جون 2019 17:05

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ڈی ایس جھمبر میں قائم نئے ای پی آئی سنٹرکاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح ڈی ایچ او نیلم ڈاکٹر محمود حسین کیانی، کمانڈنگ آفیسر ایم ڈی ایس جھمر نے کیا۔

(جاری ہے)

سنٹرڈاکٹر بشریٰ شمس پرووینشنل پروگرام منیجر آزادکشمیر کے تعاون اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم کی کاوشوں سے عمل میں لایاگیاہے۔

ای پی آئی کے نئے سنٹر میںاسلام پورہ ، چیڑ،صندوق،ڈھنہ کے گردونواح کی جملہ آبادی کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نیلم سے جاری بیان کے مطابق عوام کی آسانی کیلئے ایم ڈی ایس جھمر میں ای پی آئی سنٹرکاقیام عمل میں لایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :