جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ۔ آئی ایس پی آر

ہم امن کو تقویت دینے کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 12 جون 2019 21:07

جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2019ء) : جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جی ایچ کیو میں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور نیشنل سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران داخلی سکیورٹی ، ملک کو درپیش سکیورٹی مسائل اور جوابی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج میں مادر وطن کی دفاع کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کو آگے بڑھایا جائے۔ ہم امن کو تقویت دینے کے لیے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس کے شرکا نے وطن کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔