ایوان کو آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جائے گا، اسپیکر اسد قیصر

پروڈکشن آرڈر زقانونی مشاورت کے بعد جاری کیے جائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی کی گفتگو

جمعرات 13 جون 2019 21:05

ایوان کو آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جائے گا، اسپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ ایوان کو آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی،سید خورشید شاہ اور مسلم لیگ کے رہنما سینیٹرسید مشاہد حسین نے ملاقات کی اور آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست کی۔

اسپیکر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٴْنہیں اپنے منصب اور ذمہ دارویوں کا ادراک ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پورے ایوان کے اسپیکر ہیں اور تمام اراکین اسمبلی اٴْن کے لیے برابر ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایوان کی کارروائی کو قواعد و ضوابط کے تحت کو چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گاتاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک کسی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر زجاری کرنے کی درخواست پرقانونی ماہرین سے مشاورت کی جارہی ہے جس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ناسپیکرکی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے معاملہ وزارت قانون کو بھج دیا ہے اور اس پرقانونی رائے مانگ لی ہے۔وزارت قانون سے رائے موصول ہونے کے بعد پروڈکشن آرڈرجاری یا نہ کرنے کافیصلہ کیا جائے گا۔