اوستہ محمد: سیورج کا نظام بری طرح متاثر

سیول اسپتال میں گندے نالے کا پانی داخل ہوگیا

جمعرات 13 جون 2019 21:48

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2019ء) اوستہ محمد میں سیورج کا نظام بری طرح متاثر ہے سیول اسپتال میں گندے نالے کا پانی داخل ، جہاں صفائی کے بارے میں ڈاکٹر ہدایت دیتے ہیں اب وہ جگہ خود صاف نہیں ، شہر کے مختلف ورڈوں میں گندا پانی روڈوں پر نکل آیا، وبائی بیماریوں کا خطرہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہر کا سیورج نظام درہم برہم ہے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پورے شہر کے مختلف محلوں کے نالیوں کا پانی روڈوں پر نکل آیا حیرت اس بات کی ہے کہ سیول اسپتال جوکہ ہمیشہ ڈاکٹر صفائی کے متعلق ہدایت دیتے ہیں لیکن اب تو اسپتال مین گندے نالے کا پانی داخل ہو گیا، بجائے شفاء لینے کے لوگ مزید مہلک بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں ،عوامی حلقوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ نکاسی آب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کرے ، اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے کرورں روپے نکاسی آب کے لئے منظور کئے لیکن وہ کام بھی ناقص اورگھٹائی میں پڑ گیا بجائے نالے بنانے کے مزید شہر میں انڈر گرونڈ نالے بنائے ورنہ ان کو بڑا نالا بنانا تھا جو سیم نالے آ بی او ڈی ڈرین میں ڈالنا تھا وہ نہیں کیا حکومت بلوچستان اس کا نوٹس لے اور شہر میں نکاسی آب کا وری بندو بست کرئے، ورنہ وبائی بیماریوں کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :