’’قوم سے خطاب کے دوران میک اپ کیلئے بھی بریک لیا جاتا رہا‘‘

ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کی بات پر قہقہے

جمعرات 13 جون 2019 23:27

’’قوم سے خطاب کے دوران میک اپ کیلئے بھی بریک لیا جاتا رہا‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے دوران خواجہ آصف کے چٹکلے پر قہقے بلند ہوئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کی ۔ خواجہ آصف نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ سنا گیا ہے کہ قوم سے خطاب کے دوران میک اپ کے لئے بھی بریک لیا گیا ، ہینڈ سم جو ہیں ، جب بھی شک ہوتا فوری برش پھیرنا شروع کر دیا جاتا ۔ خواجہ آصف کی بات پر نہ صرف پریس کانفرنس کرنے والے تمام رہنما بلکہ صحافیوں نے بھی قہقہ لگایا ۔