پاکستان نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلے جیت لیے،آئی ایس پی آر

برطانیہ میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان نے گزشتہ سال پہلی بار شرکت کی اور تب بھی کامیابی حاصل کی تھی، آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 13 جون 2019 23:06

پاکستان نے انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلے جیت لیے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13جون2019) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاک فوج نے برطانیہ میں ہونے والے عالمی ملٹری ڈرل مقابلے جیت لیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان نے گزشتہ سال پہلی بار شرکت کی اور تب بھی کامیابی حاصل کی تھی، اس طرح پاکستان نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں ہونے والے ان مقابلوں میں مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آار کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی ٹیم نے ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کے لیے فتح سمیٹی۔ 
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے جوان
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے جوان
پاکستانی ٹیم
پاکستانی ٹیم

ان مقابلوں کو پیس سٹیکنگ کمیٹیشن کا نام دیا گیا ہے جو کہ ہر سال برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقد ہوتے ہیں۔ پاکستان نے پہلی بار گزشتہ سال ان مقابلوں میں شرکت کی تھی اور تب پہلی بار شرکت کرنے کے باوجود کامیابی سمیٹی تھی اور اس سال پاکستان نے دوسری بار شمولیت اختیار کرنے پر دوبارہ ملٹری ڈرل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
گزشتہ سال پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم
گزشتہ سال پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم

گزشتہ سال جیتنے والی پاکستانی ملٹری ٹیم انعام وصول کرتے ہوئے
گزشتہ سال جیتنے والی پاکستانی ملٹری ٹیم انعام وصول کرتے ہوئے