Live Updates

حکومت ڈیل چاہتی ہیں لیکن نواز شریف نہیں چاہتے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے اہم دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 جون 2019 11:29

حکومت ڈیل چاہتی ہیں لیکن نواز شریف نہیں چاہتے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جون ۔2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشاہد اللہ کا سعودی عرب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یک طرفہ احتساب قوم کو ہرگز قبول نہیں۔عمران خان خود اپنی بہن علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کرواتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔حکومت خود اپنی دشمن آپ ہیں۔جب کہ حکومت اور نواز شریف کے درمیان ڈیل کی خبر پر گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔خیال رہے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان ڈیل طے کیے جانے کی کوششوں سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسلسل این آر اوحاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈیل یا این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے میڈیا ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن واقعی میں ریلیف کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنی جماعت خاص کر اپنے خاندان کیلئے ریلیف کے حصول کیلئے ہی لندن گئے تھے۔

جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کا لندن چلے جانا ہی ڈیل کا حصہ ہے تاہم اب شہباز شریف لندن سے واپس آ چکے ہیں اور ن لیگ نے حکومت کو ٹف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نواز شریف نے بھی شہاز شریف کو سخت بیانیہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات