فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے ‘رانا ثناء اللہ
فردوس باجی بتائیں دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا، وہ قرضہ کہاں گیا، عوام حساب مانگ رہی ہے‘صدر (ن) لیگ پنجاب
ہفتہ 15 جون 2019 14:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو وزارتوں کی بجائے اصلاحی سنٹرز میں بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فردوس باجی ملک پر ایک پاگل آدمی کو مسلط کر کے نالائقی، نااہلی اور جھوٹ پہ ڈھال بنایا ہوا ہے، فردوس باجی آپ نے وزیر کی کرسی پہ بیٹھ کہ پہلے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں کرپشن کی اور اب پھر وزیر کی کرسی کو انکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔ فردوس باجی وزیر اعظم کی ایس سی او سربراہان کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد میرا مشورہ ہے کہ عمران صاحب کی دوائیاں تبدیل کریں۔ فردوس باجی عمران نیازی کا دماغی معائنہ کروانے کے لئے ابھی تک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل نہیں دیا گیا، لگتا ہے یہ کام بھی ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس باجی جتنا رونا ہے روئیں، جتنی دھمکیاں دینی ہیں دیں، جو کرنا ہے کریں لیکن ہم عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔ فردوس باجی کرپشن کرپشن اور کرپشن کی گردان اور پچھلے دس ماہ میں سارا حکومتی ریکارڈ کھنگالنے کے باوجود کسی منصوبے میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام بھی نہ لگا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ساری اپوزیشن کو ایک ہی بار جیل میں ڈال دیں پھر بھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔ فردوس باجی بتائیں دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا، وہ قرضہ کہاں گیا، عوام حساب مانگ رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.