مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے قوم کو خوشخبری سنا دی

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالرز دے گا ۔ عبدالحفیظ شیخ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 جون 2019 18:48

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے قوم کو خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2019ء) : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔ اے ڈی بی اصلاحات اور معاشی استحکام میں مدد دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈی جی سے ملاقات میں پروگرام پر اتفاق ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم مزید قرضہ اس لیے لے رہے ہیں تاکہ قرض ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ل جمہوری حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا گیا، معیشت مشکل حالات سےگزر رہی ہے۔

ماضی کے قرضوں کا سود ادا کرنے کے لیے قرض لے رہے ہیں۔ ہمیں ایسی معیشت ورثے میں ملی جس میں 31 ہزار ارب کا قرض تھا، حکومتی آمدنی کا آدھا حصہ قرضوں کے سود کی مد میں ادا کرتے ہیں۔فوج ، سویلین اور ترقیاتی اخراجات قرض لے کر پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈالرز میں قرضہ لیا ہے واپس بھی ڈالرز میں کرنا ہے۔ ہماری ایکسپورٹ زیرو ہے۔ تجارتی خسارہ 40 ارب ڈالرز کا ہے۔

جمہوری حکومت نے جس ماحول میں بجٹ پیش کیا اس بارے میں عوام کو بتائیں گے۔ ہماری کو شش ہے کہ عوام کی اُمیدوں پر پورا اُتریں۔ مسائل اور قرضے ویسے کھڑے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ اخراجات اور آمدنی کو بہتر کریں۔ امیروں کو ملک کے ساتھ سچا ہوکر ٹیکس دینا ہوگا۔ ہمارے خطے کے امرا لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن پاکستان کے امرا ٹیکس ادا نہیں کرتے۔