رینجرز نے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

ہفتہ 15 جون 2019 23:42

رینجرز نے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرگارڈن، نبی بخش، ماڑی پور،ماڈل کالونی، کھارادر، میٹھادر اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11ملزمان محمد عظیم، کامران، آغا فیض محمد، محمد ندیم، کامران خان، تنویر خان، محمود غزنوی، عمار، سنی، ہاشم اور عبدالغفور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمن ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمزاور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدکی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔