Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

دنیا میں کہیں بھی مجرم پارلیمنٹ مین آکر خطاب نہیں کرتا، اپوزیشن میں چور ڈاکو ہیں ان کو ایوان میں آکر تقریر نہیں کرنے دینی: وزیراعظم کا حکم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 20:25

وزیراعظم عمران خان کی کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی ہدایت، پارلیمانی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیا جائے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی مجرم کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم دیا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی مجرم پارلیمنٹ مین آکر خطاب نہیں کرتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میں چور ڈاکو ہیں ان کو ایوان میں آکر تقریر نہیں کرنے دینی۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے جبکہ حمزہ شہباز پہلے ہی پروڈکشن آرڈر پر ایوان مین تقریر کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم نے کسی بھی مجرم کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے منع کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات