قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’تحقیقی رپورٹ کو معروف تعلیمی جریدوں میں کیسے شائع کریں ‘‘ کے عنوان سے سیشن کااہتمام

منگل 18 جون 2019 12:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’تحقیقی رپورٹ کو معروف تعلیمی جریدوں میں کیسے شائع کریں ‘‘ کے عنوان سے سیشن کااہتمام کیاگیا۔ سیشن منعقد کرنے کا مقصد تحقیقی مقالوں کو دنیا کے معروف ومشہور تعلیمی جریدوں میں شائع کرنے کے مہارتوں سے روشناس کرانا تھا۔ سیشن کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ نے کیاتھا۔

(جاری ہے)

سیشن میں خصوصی سپیکر کے طور پر یونیورسٹی آف ا وریگان کے محقق وپروفیسر ڈاکٹر مائیکل روسونے شرکت کی ۔ان کے علاوہ سیشن میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیشن میں یونیورسٹی آف اوریگان کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل روسو نے دنیا بھر کے معروف ومشہور تعلیمی جریدوں مین تحقیقی مقالوں کو شائع کروانے کے مہاروتوں سے آگاہ کیا۔شرکاء نے پروفیسر مائیکل روسوسے تحقیقی مقالے شائع کروانے کے حوالے سے سولات بھی پوچھے جن کے انہوں نے جوابات دیئے۔

متعلقہ عنوان :