Live Updates

اپوزیشن اراکین نے نہ تو بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا،پھر کس بنیاد پر عوام دشمن قرار دے رہے ہیں فردوس عاشق اعوان

،ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے اب عوام کا مزید تیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں ،سندھ کے بجٹ کا مقدر اسی وفاقی بجٹ سے جڑا ہے،عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں، معاون خصوصی کا بیان

منگل 18 جون 2019 13:51

اپوزیشن اراکین نے نہ تو بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا،پھر کس بنیاد پر عوام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے نہ تو بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا،پھر کس بنیاد پر عوام دشمن قرار دے رہے ہیں ،ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے اب عوام کا مزید تیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں ،سندھ کے بجٹ کا مقدر اسی وفاقی بجٹ سے جڑا ہے،عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں۔

منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ اپوزیشن اراکین نے نہ تو بجٹ سنا اور نہ ہی پڑھا،پھر کس بنیاد پر اسے عوام دشمن قرار دے رہے ہیں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے اب عوام کا مزید تیل کیوں نکالنا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ نومولود سیاستدان سیاسی بلوغت سے عاری ہیں،انہیں ادراک نہیں یہ بجٹ سندھ سمیت تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سندھ کے بجٹ کا مقدر اسی وفاقی بجٹ سے جڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی عداوت میں سندھ کے عوام سے دشمنی نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کے مقابلے میں تقریبا 200 ارب روپے سندھ کے لئے اضافی رکھے ہیں۔گزشتہ مالی سال میں این ایف سی کے تحت 616 ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال میں سندھ کے لیے 815 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ حکومت کا وفاق پاکستان کی اکائیوں کو اہمیت دینے کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی کو خاص ترجیح دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ بجٹ منظور نہ ہونے دینے کے اعلان کرنے والے وفاق اور صوبوں کی ترقی کے ساتھ سنجیدہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں انتخابات میں شکست خوردہ مولانا کی خدمات لے رہی ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات