پاکستان افغان مہاجرین کی گزشتہ 40 سالوں سے میزبانی کر رہا ہے، افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے افغانستان کے وزیر سے بات ہوئی ہے ، وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی
منگل 18 جون 2019 19:30
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ افغان مہاجرین کو باعزت وطن واپس بھیجا جائے۔ 14 لاکھ افغان مہاجرین کے بینک اکائونٹس کھولیں گے۔
شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ہم نے مالی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغان مہاجرین کے کیمپس کا دورہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی افغان مہاجرین کے حوالے سے 40 سالوں سے قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں۔ دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان نے انسانیت کی خدمت کی ہے۔ ہم ایک ذمہ دار ملک ہیں، افغانستان پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ افغان وزیر برائے مہاجرین نے افغانستان کے دورہ کی دعوت دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت سیفران اور یو این ایچ سی آر کے حکام مستقبل میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے افغانستان کا دورہ کریں گے اور افغانستان کے مہاجرین کی واپسی کے انتظامات کو دیکھیں گے۔ اس موقع پر افغان وزیر برائے مہاجرین سید حسین علمی بلخی نے کہا کہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی خدمت کرنے پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گذار ہیں، پاکستان میں کل اور آج افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی جلد ہوگی۔ افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان تمام بڑے مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے۔ افغان مہاجرین کی باعزت رضاکارانہ واپسی کے لئے کوششیں تیز کریں گے۔ پاکستان، ایران اور یو این ایچ سی آر کے افغان مہاجرین کے حوالے سے کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں یو این ایچ سی آر کی نمائندہ روویندرینی منیکیڈویلا نے کہا کہ یو این ایچ سی آر افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ امید ہے کہ افغانستان بھی اپنے لوگوں کی واپسی کے لئے کردار ادا کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.