جامعہ کراچی، وائس چانسلر کا انتظامی عمارت میں قائم مختلف دفاتر کا دورہ

منگل 18 جون 2019 23:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے گذشتہ روز انتظامی عمارت میں قائم مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور دفاتر میں موجود عملے سے دفاتر میں ہونے والے کام اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی۔ انہوں نے دفاتر میں موجود عملے کو باور کرایا کہ مذکورہ دفاتر اساتذہ اور طلبا و طالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں، وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت کرنے والے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :