معاونین خصوصی ومشیروں کی معطلی کاکیس،عدالت نے نظرثانی کی درخواست26جون تک ملتوی کردی

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پشاور ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے 2معاونین خصوصی اور 3مشیروں کی معطلی کے حوالے سے کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ پر مشتمل ڈویژن بیچ نے کی‘اور صوبائی حکومت سے 26جون تک جواب طلب کر لیا‘سماعت کے دوران نظر ثانی کی دائرہ درخواست کی سماعت کی تو ایڈووکیٹ جنرل عبدالطیف یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی غیر قانونی نہیں‘عدالت سے استدعا کی کہ عدالت معاونین خصوصی اور مشیروں کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اس دوران چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے استسفار کیا کہ کیس26 جون کو لگا ہے اور نظر ثانی کی درخواست 26جون کو ہی سنیں گے اگر ابھی سنیں گے تو تمام فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرنا پڑیگا‘صوبائی حکومت اپنا جواب جلد از جلد جمع کرے فاضل عدالت نے کیس 26جون تک ملتوی کر دیا۔