جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ جڑ سے اکھاڑنے کا عزم

پنجاب فوڈ اتھارٹی نی2 بڑی جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں پکڑ لیں، مشینری اکھاڑ کر ضبط، مقدمات درج، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ؔ56 ہزار772 لیٹر تیارجعلی بوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں،گیس سلنڈر، فلنگ مشینیں اوربھاری مقدار میںخام مال برآمد ؔعوام سے گزارش ہے کہ کاربونیٹڈڈرنکس کی نسبت گھر کے بنے تازہ جوس پینے کو ترجیح دیں : کیپٹن (ر) محمد عثمان

بدھ 19 جون 2019 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے واہگہ اورہلوکی کے علاقوں میں دو بڑی جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں پکڑ لیں۔56 ہزار772 لیٹر تیارجعلی بوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں،6 گیس سلنڈر، 5 فلنگ مشینیں، کیمیکلز ،بھاری مقدار میں ڈھکن اور جعلی لیبلز برآمدکرلیے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی کاربونیٹڈڈرنکس کا مکروہ دھندہ جڑ سے اکھاڑنے کا عزم لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واہگہ اورہلوکی کے علاقوں میں دو بڑی جعلی کولا ڈرنکس فیکٹریاں پکڑ لی ہیں۔مصنوئی فلیورز، کیمیکلز، کھلے رنگوں اور گندے پانی سے جعلی ڈرنکس فیکٹریوں میںتیار کی جا رہی تھیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی فیکٹریوں کی تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر واکر مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران 56 ہزار772 لیٹر تیارجعلی بوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں،6 گیس سلنڈرز، 5 فلنگ مشینیں، کیمیکلزبھاری مقدار میں ڈھکن اور جعلی لیبلز برآمدکر لیے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیاکے اندازے سے تیار کی جانے والی جعلی بوتلیں کینسر اور معدے کے السر جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ معروف برانڈز کی نقل تیار کر کے بس اڈوں، ریلوے اسٹشنز سمیت پنجاب بھر میں سپلائی کی جاتی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال گرمیوں میں 12لاکھ سے زائد جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف کی جا چکی ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس کی نسبت گھر کے بنے تازہ جوس پینے کو ترجیح دیں۔کسی محلے، گلی یا گھر میں چھپی جعلی فیکٹری کی نشاندہی کرکے عوام کی خدمت میں ہمارے حصے دار بنیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن080080500 پرکال یا فیس بک پیج پر ان باکس کریں۔صوبہ بھر میں عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔