سی پیک کی بنیاد میرے دادا کے دور میں رکھی گئی تھی ۔ عمر ایوب کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ان کے دعوے کی حمایت بھی کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جون 2019 13:01

سی پیک کی بنیاد میرے دادا کے دور میں رکھی گئی تھی ۔ عمر ایوب کے اس بیان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2019ء) : گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر نے دعویٰ کیا کہ سی پیک منصوبے کی بنیاد ان کے دادا کے دور میں رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا سابق صدر ایوب خان نے قراقرم ہائی وے ہائی وے پر کام کر کے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی۔ عمر ایوب کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عمر ایوب حقائق سے واقف نہیں ہیں، وہ ایک وفاقی وزیر ہیں اور ایوان میں کھڑے ہو کر کوئی بھی دعویٰ کرنے سے قبل اُن کے لیے حقائق جاننا بے حد ضروری ہے۔ ایوب خان نے کرپشن کی بنیاد رکھی جس نے سرکاری اداروں کو بے حد کمزور کیا۔ جبکہ کچھ صارفین نے عمر ایوب کے اس دعوے کی حمایت کی اور کہا کہ ایوب خان پاکستان کے عظیم ترین لیڈرز میں سے ایک ہیں۔

(جاری ہے)

عمر ایوب کا یہ بیان صرف دعویٰ نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔ کچھ صارفین نے ایوب خان کے دور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایوب خان کی حکومت اب تک کی وہ واحد حکومت ہے جس نے سر پلس بجٹ پیش کیا جس میں کوئی خسارہ نہیں تھا۔ جیسا کہ اب بجٹ میں ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے وقت عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی کے سامنے کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں، 1962ء میں ایوب خان امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔

ایوب خان کو دورے میں 2 البم دی گئیں۔ دوسری البم میں امریکہ نے سیٹلائٹ سے شاہراہ قراقرم کی تصاویر دیں۔ صدر جانسن نے ایوب خان کو کہا چین کے ساتھ دوستی کیوں بڑھا رہے ہیں۔ ایوب خان نے کہا جو ہم کرنے جا رہے ہیں اس کا فائدہ دنیا کو ہوگا، یہ سارے پراجیکٹس وہ ہیں جو اس وقت شروع ہوئے اور اب بھی جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 سال میں دونوں پارٹیوں نے ملک کو 24 ہزار ارب روپے کا مقروض بنا دیا، 2008 سے 2014 تک کرنسی ایشو میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔