نون لیگی کارکن شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہو گیا

راشد بابر گوجرانوالہ سے نواز شریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل آیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جون 2019 13:39

نون لیگی کارکن شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہو گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2019ء) مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہو گیا. نون لیگی کارکن راشد بابر گوجرانوالہ سے نواز شریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچا تھا جہاں میاں شہباز شریف اپنے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے تو یہ حادثہ پیش آ گیا.

نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگ کے کارکن راشد بابر کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے‘ زخمی راشد بابر کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے محبت کرتا ہوں، آج اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا تھا.

(جاری ہے)

اہم شخصیات کی گاڑیوں یا قافلے سے ٹکرا کر عام افراد کے جاں بحق یا زخمی ہونے کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں اور یہ پاکستان ہی نہیں دیگر کئی ممالک میں بھی پیش آ چکے ہیں.

گزشتہ روز لندن میں برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کے قافلے میں شامل پولیس موٹر بائیک کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی. شہزادہ ولیم کے کانوائے میں شامل گاڑی کو حادثہ ساﺅتھ ویسٹ لندن میں پیش آیا تھا جہاں شہزادہ ولیم تقریب میں شرکت کے لیے ونڈسر جا رہے تھے. خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاتھا جبکہ شہزادہ ولیم نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا تھا.

لندن میں برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ کے قافلے میں شامل پولیس موٹر بائیک کی ٹکر سے معمر خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی. شہزادہ ولیم کے کانوائے میں شامل گاڑی کو حادثہ ساﺅتھ ویسٹ لندن میں پیش آیا تھا جہاں شہزادہ ولیم تقریب میں شرکت کے لیے ونڈسر جا رہے تھے. خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاتھا جبکہ شہزادہ ولیم نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا تھا.