وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں سرپرائز انٹری
اپوزیشن ارکان حیران جب کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان ہاتھ میں تسبیح لیے کرسی پر آکر بیٹھ گئے
مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 17:38
(جاری ہے)
وزیراعظم نے پارلیمانی سیاست میں بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے بجٹ پر بحث کے دوران روزانہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم بجٹ سیشن کے دوران زیادہ وقت اپنے چیمبرمیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان روزانہ 2 سے 3 گھنٹے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود رہیں گے۔ وزیراعظم آج بھی پارلیمنٹ اجلاس میں شریک ہوئے، یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے دوران بھی وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجود تھے۔ موجودہ وفاقی حکومت کے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اپنی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا تھا۔ ایک طرف جہاں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر بجٹ تقریر کر رہے تھے تو دوسری جانب اپوزیشن رہنما ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے نعرے بازی اور شور وغل کرنےمیں مصروف تھے۔ لیکن اپوزیشن کے اس احتجاج کے باوجود ایوان میں موجود وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا ۔ اس سارے وقت میں وزیراعظم عمران خان کانوں میں ائیر فون لگا کر بجٹ تقریر سنتے رہے اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو داد دینے کے لیے ڈائس بجاتے رہے یہی نہیںبجٹ تقریر کے دوران وزیراعظم عمران خان مسلسل تسبیح بھی پڑھتے رہے۔ اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس پر تحریر تھا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ بجٹ اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ہم یہ بجٹ مسترد کرتے ہیں۔ اپوزیشن رہنما بجٹ تقریر کے دوران شور شرابا کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاجاً بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہراتے بھی رہے۔ اپوزیشن کا احتجاج مزید بڑھا تو حکومتی ارکان بھی اپوزیشن کے سامنے آ گئے اور ہاتھوں کی زنجیر بنا لی۔ جبکہ حماد اظہر شور شرابے اور نعرے بازی کے باوجود ایوان میں بجٹ تقریر کرتے رہے۔ بجٹ تقریر کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو فاتحانہ انداز میں اشارے کیے۔ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر ایک فاتحانہ مُسکراہٹ بھی تھی گویا وہ کہہ رہے ہوں کہ اپوزیشن کا اتنا زیادہ احتجاجکسی کام نہ آیا، ہم نے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود کامیابی سے ایوان میں بجٹ پیش کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.