شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں چھ ایم فل سیمینارکا انعقاد

جمعہ 21 جون 2019 22:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن میں چھ ایم فل سیمینار منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایم فل کے محققین ایاز حسین جعفری، ترنم ناز بھٹی، راحیلہ شیخ ، راحیلہ کنول ابڑو ، زبیر احمد میمن اور ضمیر حسین بھیو نے اپنے اپنے ایم فل سیمینار ڈاکٹر جام محمد ظفر اور ڈاکٹر محمد طارق بھٹی کی رہنمائی میں پیش کیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے سیمیناروں کی صدارت کی اور سیمیناروں کو کامیاب قرار دیا۔ سیمیناروں میں اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :