سرگودھا ،بھکر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ،ناجائز اسلحہ برآمد کر کے جواری کورنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا

ہفتہ 22 جون 2019 12:44

سرگودھا ،بھکر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران منشیات ،ناجائز اسلحہ برآمد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر پولیس نے اداروں کے ساتھ سرچ آپریشن کے دوران منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے جواری کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ریجن میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

جس میں تھانہ سٹی بھکر نے شہر میں امیر حسین سے 10لیٹر شراب، طیب عباس سے 250 گرام چرس اور جمشید حمید شیخ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔

اسی دوران جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 3 جواریوں محمد امیر محلہ ملکانوالہ، وقاص احمد اور دلبر کمال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔جن سے جوئے پر داو پر لگی رقم مبلغ 33100 روپے اور 4 موبائل فونز برآمدکئے۔سرچ آپریشن میں 22 افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔