بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان دنیا کے دس بڑے کرپٹ خاندانوں میں شامل ‘

مسلم لیگ (ن) کے بعض امر اء کا ضمیر جاگ چکا ہے اور وہ محب وطن لوگوں کے ساتھ شامل ہوں گے‘ ہم ان کو عزت و احترام دیںگے انکوائری کمیشن1995ء سے لئے گئے قرضوں کا حساب لے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر گفتگو

ہفتہ 22 جون 2019 15:00

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان دنیا کے دس بڑے کرپٹ خاندانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان دنیا کے دس بڑے کرپٹ خاندانوں میں شامل ہے‘ مسلم لیگ (ن) میں شامل بعض امیر لوگوں کا ضمیر جاگ چکا ہے اور وہ محب وطن لوگوں کے ساتھ شامل ہوں گے‘ ہم ان کو عزت و احترام دیں گے‘ 1995ء سے لئے گئے قرضوں کا حساب کتاب انکوائری کمیشن لے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو قومی اسمبلی میں ذاتی وضاحت پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ سردار ایاز صادق میرے لئے قابل احترام ہیں، وہ حقیقت پسند‘ مردم شناس ہیں‘ شریفوں کی قدر کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے حکومتی ارکان کا نام لیا اور ان کی تعریف کی، ہمیں خوشی ہے کہ اس طرف بیٹھے دوستوں کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ میں 1985ء سے مسلم لیگ (ن) کے کئی لوگوں کو جانتا ہوں، ان کا خاندانی پس منظر ہے اور وہ اہل اور باضمیر بھی ہیں، شرافت و دیانت کے باوجود آج مسلم لیگ (ن) کی شریف فیملی کرپٹ ترین ہے، اللہ کرے ان کا ضمیر جاگے، ہم ان کو عزت و احترام دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا ضمیر جاگ گیا ہے اور آنے والے دور میں وہ بھی محب وطن لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ 1995ء تک جائیں۔