حکو متی واجبات کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنا یا جائے،ڈی سی وہاڑی

ہفتہ 22 جون 2019 22:11

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ حکو متی واجبات کی ریکوری کو سو فیصد یقینی بنا یا جائے اور نادہند گان کو فوری گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے،کسی سے بھی کوئی رعائیت نہ بر تی جائے، کوئی کتنا بھی بااثر کیو ں نہ ہو نادہندگان کی جائیدادائیں نیلام کر کے واجبات سرکاری خزانے میں جمع کرائے جائیں۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں ریو نیو ریکوری کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے سی وہاڑی منورحسین، اے سی میلسی نعیم صادق، اے سی بوریوالا اوورنگ زیب، تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف اور دیگر ریو نیو افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ حکو متی واجبات کی ریکوری کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دبائو قبول نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ریو نیو افسران کی سب سے پہلی ذمہ داری حکو مت کے واجبات کی ریکوری ہے۔جو ریو نیو افسر ان اچھی کار کر دگی کا مظاہر ہ کرے گا۔انہیں تعریفی اسناد دی جائیں گی اور جو ریو نیو آفیسر بہتر کارکر دگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہاکہ حکو متی واجبات کے نادہندگان کے نام بھی اخبارات میں شائع کئے جائیں گے۔تاکہ ان کو احساس ہو۔ کہ انہوں نے سرکاری واجبات ادا کر نے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز یدکہا کہ 30جون تک تمام ریو نیو افسران اپنی ریکوری کو ہر صورت مکمل کر یں۔

متعلقہ عنوان :