گزشتہ دس سال کے دوران بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ کی گئی،

صوبے کو مل کر پرام اور خوشحال بنائیں گے، اضافی بجٹ نہ لینے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے، زبیدہ جلال

پیر 24 جون 2019 14:16

گزشتہ دس سال کے دوران بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ کی گئی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان سے ہی پرامن اور خوشحال پاکستان بنے گا‘ اضافی بجٹ نہ لینے پر پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ 2018ء میں بلوچستان کے لوگوں نے انتخابات کے روز مشکل حالات کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

انہوں نے نئی امید کے ساتھ نئے پاکستان کے لئے ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

حکومت مالی خسارے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے نمائندوں کی مشاورت سے بلوچستان کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز خرچ نہیں کئے گئے۔ 2008ء سے 2013ء میں 65 ممبران تھے اور ان تمام کو صوبائی وزیر بنایا گیا تاکہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ آئے۔ گزشتہ دس سال کے دوران بلوچستان کے لئے فنڈز کی بندربانٹ کی گئی۔ پاک فوج نے اپنا بجٹ گزشتہ سال کی رقم پر منجمد کردیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ بلوچستان کو ملکر پرامن اور خوشحال بنائیں گے۔ اس سے پرامن اور خوشحال پاکستان بنے گا۔