Live Updates

امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

مریم نواز دھواں دھار پریس کانفرنس کر کے امیرِ قطر کو پیغام دینا چاہ رہی تھیں کہ دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم و ستم ہو رہا ہے ہمارے لیے کوئی آواز اٹھائیں۔ صابر شاکر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 جون 2019 14:05

امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24جون2019ء) امیرِ قطر کی پاکستان آمد کے روز مریم نواز کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جس نے دن قطر کے امیر نے پاکستان آنا تھا اسی دن مریم نواز نے پریس کانفرنس کی جس سے لگ رہا تھا کہ وہ قطر شہزادے کو کوئی پیغام دینا چاہ رہی ہیں۔صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے مریم نواز کی دھواں دھار پریس کانفرنس کا قطر کے امیر کی پاکستان آمد سے جوڑنے کی کوشش کی اور کہا وہ دراصل انہیں پیغام دینا چاہ رہی تھیں کہ دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم و ستم ہو رہا ہے ہمارے لیے کوئی آواز اٹھائیں اور ہمیں بھول نہ جائیں۔

خیال رہے مریم نواز نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ملاقات پر مجھے پیغام ملا کہ 5لوگوں سے زیادہ وہ جن قریبی رشتہ دار ہیں، ان سے زیادہ نہیں مل سکتے، میں اور میرے بچے گئے، شہبازشریف اور ان کی بہن کو نہیں ملنے دیا گیا۔

(جاری ہے)

میں کمرے میں بیٹھی تووہاں ایک صاحب موجود تھے، میاں صاحب جب آئے توپوچھا میرے ڈاکٹر کہاں ہیں؟ وہ باہر تھے،ان کو اجازت نہیں دی گئی؟نوازشریف کو جب انجائنا کے حملے ہوتے ہیں، توایک سپرے استعمال کرتے ہیں، یا گولیاں دی جاتی ہیں،اس دن انہوں نے کہا کہ میرا سانس رک رہا تھا، کہا مجھے باہر نکالا جائے ، میں کھلی فضا ء میں گھومنا چاہتا ہوں۔

میاں صاحب کوکیا ہوا، تاحال نہیں بتایا گیا۔اسی طرح میاں صاحب نے کمرے میں بیٹھے شخص سے پوچھا کہ آپ کون صاحب ہیں؟ تووہ گھبرا گئے، سر میری ڈیوٹی لگی ہے۔ظاہر ہے ہماری باتیں سننے کیلئے اس شخص کی ڈیوٹی تھی۔ ایک نہتی بیٹی اور بھائی پر سخت پہرا دیا گیا کہ کیا بات ہورہی ہے؟انہوں نے کہا کہ بھئی یہ مہذب معاشرے میں کہاں ہوتا ہے ؟باپ بیٹی آپس میں بات نہیں کرسکتے، شرم آنی چاہیے ، قیدیوں کے بھی کچھ حقوق ہونے چاہئیں۔

اگر اتنا کچھ کرنے کے باوجود بھی یہ حال ہے، تونالائق اعظم کو شکست تسلیم کرلینی چاہیے۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھے آئین و قانون کی حکمرانی اور ووٹ کو عزت دینے کی سزا مل رہی ہے۔میں جب سوچتا ہوں کہ مجھے عوام کی خدمت سزا مل رہی ہے ،تومجھے حوصلہ ملتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ نوازشریف سیاسی قیدی ہیں، وہ ووٹ کوعزت دینے کی سزا بھگت رہے ہیں، وہ اکیلے نہیں ان کے ساتھ کروڑوں عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے جمعرات کو ملاقات میں آئندہ کی قانونی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی، ہم باربار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں ، انشاء اللہ ان کو انصاف ضرور ملے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات