گڑھی حبیب الله پولیس نے مغویہ خاتون بازیاب کر کے اغواء کار گرفتار کر لیا

منگل 25 جون 2019 11:28

گڑھی حبیب الله پولیس نے مغویہ خاتون بازیاب کر کے اغواء کار گرفتار کر ..
بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) گڑھی حبیب الله پولیس نے مغویہ خاتون بازیاب کر کے اغواء کار گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گڑھی حبیب الله کے تفتیشی آفیسر امجد خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب الله یاسر خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغواء کار بشارت ولد ولی الرحمن کو گرفتار کر کے مسماة (ن) کو بازیاب کیا۔

مدعیہ مسماة بی بی فاطمہ نے تھانہ گڑھی حبیب الله میں اپنی بیٹی کی گمشدگی و اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے اس کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔