تدریس و تحقیق‘ تربیت اور خدمات میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، پرو وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر نوشاد خان

منگل 25 جون 2019 13:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کہاہے کہ نظام تعلیم میں تربیت کی اہمیت مسلمہ ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تربیت یافتہ افرادی قوت کسی بھی ادارے کا حقیقی سرمایہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں تحقیق اور تربیت کیلئے تمام وسائل اور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تدریس و تحقیق ‘ تربیت اور خدمات میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :