وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات

منگل 25 جون 2019 23:33

وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں برٹش ڈپٹی ہائی کمشنرمس ایلن برنس اور پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمینٹ ڈپارٹمنٹ احسان منگی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے الگ انویسٹ ڈپارٹمنٹ قائم کیا ہے۔ ہم سرمایہ کاری کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ سندھ میں برطانوی سرمایہ کاری کے بہترین نتائج اور فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سٹی ہے، یہاں سرمایہ کاری کے لئے ٹرانسپورٹیشن کے بہترین ذرائع ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ونڈ انرجی کے ذریعی50000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امن امان کی صورتحال کو بہتر کیا ہے۔ اب ہم مختلف انویسٹمنٹ، ٹریڈ اور کامرس پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پی پی پی موڈ پربہترین پروجیکٹ کر رہی ہے۔ ہمارا پی پی پی یونٹ انویسٹمنٹ کا بہترین ماڈل آفر کرتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے برٹش کمپنیز کو پی پی پی موڈ پر بھی مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ برٹش ٹریڈ کمشنر نے ونڈ انرجی میں انویسٹمنٹ میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے برٹش کمپنیز جلد انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سے اجلاس کریں گی۔ وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیئے۔

متعلقہ عنوان :