اسحاق ڈار سے شادی کرنے والی خاتون بھاگ گئی

خاتون نے اسحاق ڈار سے کہا کہ مجھے تم پر اعتبار نہیں ہے کیونکہ تم پہلے بھی کئی لوگوں کو ایسے چکر دے چکے ہو۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جون 2019 11:43

اسحاق ڈار سے شادی کرنے والی خاتون بھاگ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2019ء) : معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جس خاتون نےا سحاق ڈار سے پیپر میرج کرنا تھی وہ خاتون بھاگ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جس خاتون سے تیسری شادی کرنی تھی اب وہ بھاگ گئی ہے اس نے اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ مجھے تم پر اعتبار نہیں ہے کیونکہ تم پہلے بھی کئی لوگوں کو ایسے چکر دے چکے ہو۔

واضح رہے اس سے قبل معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اور نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار کیلیے بھی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔کیونکہ پاکستان نے جو ڈوئیزر برطانیہ کے حوالے کیا ہے اس میں اسحاق ڈار کے خلاف لوٹ مار کے اربوں ڈالر کے چارجز ہیں۔

(جاری ہے)

اور پاکستان کا کیس بہت زیادہ مضبوط ہے۔ اسحاق ڈار کے اربوں ڈالر پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔

چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار یک خاتون سے بات کر رہے ہیں کہ میں ان سے شادی کر لوں وہ برٹش نیشنل ہیں۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ نے پاکستان میں ماروی میمن سے بھی شادی کی تھی تاہم اب انہوں نے برطانیہمیں بھی بھی قانونی معاملات کے لیے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسحاق ڈار جس عورت سے شادی کرنے والے ہیں ان کی بیٹی امیگریشن کے معاملات دیکھتی ہیں اور لوگوں کو سیاسی پناہ دینے کے معاملات بھی دیکھتی ہیں۔

اسحاق ڈار کی پوری کوشش کرکے مجھے پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے۔اس سے قبل ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے چال چل دی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔گذشتہ دنوں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے برطانوی ہوم آفس کا دورہ کیا۔