مولانا فضل الرحمان کا اقتدار سے باہر ہونے کا درد کبھی ختم نہیں ہو گا

جب تک اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے،حکومت کو کچھ نہیں ہونے والا،فردوس عاشق اعوان

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 27 جون 2019 06:59

مولانا فضل الرحمان کا اقتدار سے باہر ہونے کا درد کبھی ختم نہیں ہو گا
لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2019ء)   دھاندلی ہوئی ہے اور اس حکومت کو نہیں رہنے دیں گے یہ بیانیہ مولانا فضل الرحمان کا 25جولائی کے بعد سامنے آیا اور وہ آج تک اپنے اسی بیانیے پرڈٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کئی بار ن لیگ اور پیپلز پارٹی کواکٹھا ہونے اور حکومت پر ہلہ بولنے کی بھی دعوت دی مگر پھر بھی انہیں اس قدر متاثر نہیں کر پاتے کہ وہ مولانا صاحب کے شانہ بہ شانہ اسلام آباد جائیں اور لاک ڈاﺅن کرتے ہوئے حکومت کو ختم کر دیں۔

دوبارہ الیکشن ہوں یا پھر کچھ ایسے مذاکرات ہوں کہ اور کچھ ہو نہ ہو مولانا صاحب کو ضرور حکومت کا حصہ بنایا جائے۔اپوزیشن جماعتیں بھی اکٹھے ہو کر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنتی اور عوام دشمن پالیسیوں کاماہر گردانتی نظر آتی ہیں اور حکومتی ارکان بھی اپوزیشن کو خوب لتھاڑتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ اپوزیشن کی تحریک ان کے سینے میں ہی دم توڑ گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کہ آل جماعتی کانفرنس کی قیادت کرنے والے مولانا فضل الرحمان پہلی بار اقتدار سے باہر ہونے کا درد محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے کیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں لاکھ اکٹھے ہو جائیںا ور اے پی سی کرتی پھریں مگر یہ واضح ٹارگٹ حاصل کرنے میں اس لیے ناکام نظر آئیں گی کیونکہ ان میں سے ایک ایک پارٹی کے الگ الگ مقاصد ہیں۔جب تک ان کا مقصد ایک یا عوام کے مفادات نہیں ہو گا تب تک یہ حکومت کو مشکل وقت دینے میںناکام رہیں گے۔چونکہ یہ عوام کی نہیں اپنے مفادات کی سیاست کرناچاہتے ہیں اسی لیے ان کی اے پی سی ناکام ہوئی اور آئندہ بھی انہیں ایسے ہی منہ کی کھانا پڑے گی۔