Live Updates

حیدرآباد ،قیام پاکستان میں علمامشائخؒ کی قربانیاںاورکردارناقابل فراموش ہے،علامہ افتخارعباسی

30جو ن کو JUPنورانی کاہونے والانورانی ورکرز کنونشن نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بجٹ عوام دشمن ، ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ،ملکی سا لمیت ، استحکام ،قیام امن، اتحاد امت کیلئے علامہ شاہ احمد نورانی کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر مہنگائی، بے روزگاری، مذہبی منافرت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے،صدر جمعیت علماء پاکستان نورانی سندھ

جمعہ 28 جون 2019 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2019ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی سندھ کے صدر علامہ افتخارعباسی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں علمامشائخؒ کی قربانیاںاورکردارناقابل فراموش ہے 30جو ن کو JUPنورانی کاہونے والانورانی ورکرز کنونشن نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگاعلامہ شاہ احمد نورانی کا مشن ہمیشہ جاری رہے گا وہ جمعیت علماء پاکستان کے روح رواں تھے ، بجٹ عوام دشمن ، ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئیاس وقت وطن عزیز کو بے شمار بحرانوں کا سامنا ہے ملکی سا لمیت ، استحکام ،قیام امن، اتحاد امت کیلئے علامہ شاہ احمد نورانی کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر مہنگائی، بے روزگاری، مذہبی منافرت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ JUPنورانی قائد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ سمیت اسلام اور خدمت دین کے تحت جدوجہد کررہی ہے اورملک بھر میں مہنگائی ، بیروزگاری ، بدامنی ، اور سیاسی انتشار کے خاتمے کیلئے تحریک چلائیگی اور اور اس سلسلے میں سندھ میں یکم جولائی سے رابطہ عوام مہم شروع کی جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، دہشتگری ، غنڈہ گردی ، اقربا پروری انا پرستی کے باعث عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ہے اور معیشیت کا بیڑا غرق کردیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو اپنے حقوق کیلئے باہر نکلنا ہوگا اور اس وقت ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان نورانی کی باکردار قیادت کے ہاتھ مضبوط کرکے ہی حقوق کی جنگ لڑی جاسکتی ہے کیونکہ JUPنورانی ہی اس وقت عوام امنگوں کی ترجمان اور نفاذ مصطفی ﷺ و تحفظ مقام مصطفی ﷺ کیلئے میدان عمل میں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا دارو مدار صرف اور صرف سیرت طیبہ پر عمل درآمد میں ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ الفاظ لمحہ فکریہ ہیں وہ اس بات پر فوری طورپر توبہ کریں کیونکہ تاریخ اسلام گواہ ہے صحابہ کرام ؓ میدان جنگ سے نہیں بھاگے بلکہ میدان جنگ کی طرف بھاگے اور صحابہ کرام لوٹنے والے نہیں بلکہ سرکار مدینہ ﷺ کے ایک اشارے پر اپنا تن من دھن لوٹانے والے تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نورانی کراچی کی جانب نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطی ﷺ کیلئے اور حکومت کی معاشی دہشتگردی کیخلاف 30جون کو JUPنورانی کراچی کی جانب سے خالق دینا ہال میں بعد نماز مغرب نورانی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں قائد اہلسنت رہبر عوام سربراہ JUPنورانی صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، مفتی منیب الرحمن ، پیر میاں عبدالحق قادری ، مفتی محمد جان نعیمی ، قاری زوار بہاد ، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی اور دیگر شرکت کرینگے نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ کے لئے شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کو بھر شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات