لوئردیر میں چوتھے پولیو وائرس کی تصدیق،سعودی عرب سے آئے ہوئے پچاس سالہ شخص میں وائرس پایا گیا

بدھ 3 جولائی 2019 15:09

لوئردیر میں چوتھے پولیو وائرس کی تصدیق،سعودی عرب سے آئے ہوئے پچاس ..
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) لوئردیر میں چوتھے پولیو وائرس کی تصدیق،سعودی عرب سے آئے ہوئے پچاس سالہ شخص میں وائرس پایا گیا۔ اطلاع کے مطابق تیمرگرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کل سعودی عرب سے آیا ہوا پچاس سالہ شخص عبدالخبیر سکنہ شلکنڈئی منڈہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیو انچارج دیر پائین کے انوراللہ نے اے پی پی کو تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیر پائین میں چوتھا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چاروں کیسیں باہر سے ائے ہیں جس میں پہلا کیس 25 مئی 2019 میں سعودی عرب سے آیا تھا، دوسرا اور تیسرا کیس بھی کراچی سی آئے تھے جبکہ آج کا پولیو وائرس کیس بھی سعودی عرب سے آیا ہے۔