پشاور،گریڈ17اور16کے سات پولیس افسران تبدیل

جمعرات 4 جولائی 2019 19:37

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹرمحمدنعیم خان نے گریڈ17اورگریڈ16کے سات پولیس افسران کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

سی پی اوآفس سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ17کے ڈی ایس پی مذاکرشاہ ایس ڈی پی اوخوازہ خیلہ سوات کو ڈی ایس پی ایف آرپی سوات ،گریڈ17کے ڈی ایس پی خالد خان ایس ڈی پی او صوابی کو ایس ڈی پی او پبی ڈسٹرکٹ نوشہرہ،سی پی اومیں اپنی تعیناتی کے منتظرگریڈ16کے انسپکٹر لقمان خان کو قائمقام ایس ڈی پی اوصوابی ، سی پی اوآفس میں اپنی تعیناتی کے منتظرگریڈ16کے فضل الرحمن قائمقام ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سٹی سی سی پی پشاور ،اپنی تعیناتی کے منظر گریڈ16کے رجب علی کوقائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا ،قائمقام ایس ڈی پی او بمبوریت چترال گریڈ16کے انسپکٹردیدارغنی کو قائمقام ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ سوات اور قائمقام ایس ڈی پی او تیمرگرہ سوات انسپکٹرشیرولی خان کوقائمقام ڈی ایس پی ایلیٹ فورس بونیر تعینات کردیاگیاہے۔