سمندری غذا کی برآمدات میں 4.11 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

جمعہ 5 جولائی 2019 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) مالی سال2018-19ئ کے ابتدائی11 ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران سمندری غذا کی قومی برآمدات میں4.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ملای سال2018-19ئ میں جولائی تا مئی کے دوران برآمدات کا حجم 406.564 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2017-18 ئ کے اسی عرصہ کے دوران سمندری غذا کی برآمدات کا حجم 423.977 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال2017-18ئ کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ئ کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 4.11فیصد یعنی 17.413 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :