بٹگرام کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اورقتل کے مختلف مقدمات کے ملزمان کو سزائے موت،عمرقید اوربھاری جرمانوں کی سزاسنائی

منگل 9 جولائی 2019 15:48

بٹگرام کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اورقتل کے مختلف مقدمات کے ملزمان ..
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) بٹگرام کی مقامی عدالت نے ٹارگٹ کلنگ اورقتل کے مختلف مقدمات کے ملزمان کو سزائے موت،عمرقید اوربھاری جرمانوں کی سزاسنائی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق24اگست 2016ء کو بٹگرام بازار میں فائرنگ کرکے 43سالہ آفرین ولد محمد سید کو قتل کیاگیا تھا۔پولیس نے ملزمان قاری عزیز اورمحمد ظفر کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

مقامی عدالت نے ملزم قاری عزیز کو عمر قید اور10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم محمد ظفر کو سزائے موت اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔25فروی 2017ء کوٹارگٹ کلر فتح محمد نے فائرنگ کرکے محمد نعیم کو قتل کیا تھا۔عدالت نے ملزم فتح محمد کو عمر قید اوردو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔19اگست 2016کو ملزم امان اللہ کی فائرنگ سے خاتون اوربچہ جاں بحق ہوا تھا۔عدالت نے امان اللہ کو عمر قید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔14ستمبر2016ء کو دو گروپوں میں جھگڑا کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورکئی زخمی ہوئے تھے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالجبار کو عمرقید اورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔